پین روسٹ چکن

اجزاء

  • چکن ایک کلو
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • دہی چار کھانے کے چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • مکھن ۲۰۰ گرام یا حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک کلو چکن کو گہرے کٹ لگا دیں ۔اب ادرک لہسن کا پیسٹ ،دہی ،لال مرچ پسی ہوئی اور ہلدی کو ملا کر حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر اس کو ملا لیں اور ایک گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اب ایک پین میں ۲۰۰گرام مکھن ڈاکل کر گرم کر لیں اوراس میں چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک دم دیں۔
آپکا پین روسٹ چکن تیار ہے ۔