چکن پکوڑا

اجزاء

  • چکن بون لیس 400گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • بیسن چھ کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کاچمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کاچمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کاچمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • پیازچوپ کی ہوئی آدھا پیاز
  • ہرا دھنیا چوپ کی ہوئی 5گرام
  • پالک چوپ کی ہوئی 5گرام
  • ہری مرچ چوپ کی ہوئی ایک عدد
  • ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت
  • آئل حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں چکن بون لیس لیں ۔اس میں نمک ،بیسن ، ہری مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ پاؤڈر ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،ثابت زیرہ ،گر م مصا لحہ پاؤڈر ،پیاز ،سبزدھنیا ،پالک ،ہری مر چ اور پانی ڈال کر مکس کر یں اور آدھا گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر اس میں تیار شدہ چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر یں اور چھان کر نکال لیں ۔آپکے مزیدار چکن پکوڑے تیا ر ہیں ۔

  

پالک پکوڑا

اجزاء

  • بیسن 200گرام
  • پالک 25 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • پانی حسبِ ضرورت
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • اجوائن ایک چوتھا ئی چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں بیسن لیں اور اس میں نمک ،چاٹ مصالحہ ،کارن فلور ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،لیموں کا رس ،دھنیا کٹا ہوا ،پانی ،ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر اور اجوائن ڈا ل کراچھی طرح ملا لیں ۔ اب پالک کے پتوں پر بیسنپیسٹ لگا کر براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔آپکے مزے دار پالک پکوڑے تیار ہیں۔

Download Now