چکن نہاری

اجزاء

  • چکن ہڈی والا 500گرام
  • کھانے کا تیل آدھا کپ
  • پیاز آدھا پیاز
  • ہری مرچ دو عدد
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دہی آدھا کپ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ادرک پاؤڈر (سونٹھ) ایک چائے کا چمچ
  • گرم پانی ڈیڑھ گلاس
  • بُھونا ہوا آٹانیم گرم پانی میں آدھا کپ
  • سونف پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • لیموں ایک عدد

ترکیب

ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ،ہری مرچ اور ثابت زیرہ ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،چکن ،نمک ،دہی ،لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں ادرک پاؤڈر (سونٹھ)اور گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں۔اب نیم گرم پانی میں بُھونا ہوا آٹاملا کر ڈالیں ،سونف اور لیموں ڈال کر ہلا لیں آپکی مزیدار چکن نہاری تیار ہے ۔