چکن نوابی ہانڈی

اجزاء
چکن بونلیس پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
مہران لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
مہران ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
بادام ،کاجو ،پستہ کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
سبز مرچ چوپ دو عدد
دہی پچاس گرام
مہران سُرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
مہران زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
مہران دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پیاز چوپ ڈھائی کھانے کے چمچ
کریم تین کھانے کے چمچ
سبز دھنیا بطور گارنش
مکھن ایک کھانے کا چمچ
انگارہ ایک عدد
کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ

ترکیب
۔ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک ،مہران لہسن پیسٹ ،مہران ادرک پیسٹ ،لیموں کا رس ،بادام ،کا جو اور پستہ کا پیسٹ ،سبز مرچ ،دہی ،مہران سُرخ مرچ پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،مہران زیرہ پاؤڈر اور مہران دھنیا پاؤڈرڈا ل کر اچھی طرح ملا ئیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک کڑھائی میں کھانے کاتیل لیں اور اس میں پیاز اور تیار کیا ہوا چکن ڈا ل کر تین سے چار منٹ تک دم دے کر دو سے تین منٹ تک بھُونائی کر لیں ۔
۔اب اس میں کریم ڈا ل کر سبز دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
اب اس میں مکھن ڈا ل کر انگارہ رکھ دیں اور اس پر کھانے کا تیل یا مکھن ڈال کر ایک سے دومنٹ کا دم دیں۔
آپکی مزیدار چکن نوابی ہانڈی تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت : تیس منٹ
افراد : دو