چکن مُغلائی

اجزاء
۔چکن ۳۰۰ گرام
۔پانی دو کپ
۔پیاز ۳۰۰ گرام
۔ہری مرچ چار عدد
۔سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔دودھ ایک کپ
۔دہی ۱۰۰ گرام
۔آئل تین چوتھائی کپ
۔ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
۔نمک حسبِ ذائقہ
۔سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
۔دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
۔بادام ،کاجو،پِستہ کا پیسٹ ۳ چائے کے چمچ
۔کریم ۳ چائے کے چمچ

ترکیب
پیاز،ہری مرچ،اور سفید زیرہ کو پانی میں ڈال کر پانچ سے سات مِنٹ تک اُبال لیں۔اُبلی ہوئی پیازاور ہری مرچ کو دودھ اور دہی میں ڈال کر گرائنڈکر لیں۔اب آئل اور ادرک کا پیسٹ تھوڑی دیر تک فرائی کریں براؤن ہونے پر دودھ ،دہی ،پیازاور مرچ والا پیسٹ اس میں ڈال دیں ۔ نمک ،سفید مرچ پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور چکن ڈال کر بھُنائی کر کے پانچ مِنٹ دم دیں ۔بادام ،کاجو، پستہ کا پیسٹ اور کریم کو اس میں ملا کر دو سے تین مِنٹ تک دم دیں اور اب آپکی مزیدارچکن مُغلانی تیار ہے ۔

Download Now