چکن منگولین

اجزاء
چکن پانچ سو گرام
لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
وائٹ پیپر پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
تِلوں کا تیل ایک کھانے کا تیل
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ڈھائی کھانے کے چمچ
سبز مرچ دو عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
اویسٹر سو س دو کھانے کے چمچ
براؤن شوگر ایک کھانے کے چمچ
سفید تِل پندرہ گرام
سبز پیاز پندرہ گرام
سبز شملہ مرچ دو عدد
چکن یخنی آدھا کپ
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن کیوب لیں اور اس میں نمک ،سویا سوس ،لیموں کا رس ،وائٹ پیپر پاؤڈر،لہسن پیسٹ ،انڈا ،میدہ ،کارن فلور اور تِلو ں والا تیل ڈا ل کر اچھی طرح مکس کر لیں اور دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور تیار کیا ہوا چکن گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔
۔اب ایک پین میں تِلوں والا تیل لیں اوراس میں لہسن پیسٹ ،ادرک پیسٹ ،سبز مرچ ،فرائی کیا ہوا چکن ،نمک،سویا سوس،اویسٹر سوس،براؤن شوگرڈال کر دو سے تین منٹ تک پکالیں ۔
۔اب اس میں سفید تِل ،سبز پیاز اور سبز شملہ مرچ کی گارنش کر لیں۔
آپکی مزیدار چکن منگولین تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: پینتیس منٹ
افراد: تین عدد