چکن میکسیکن ٹاکوز

اجزاء
کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن دو جوّے
پیاز ایک عدد
چکن قیمہ پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
لال شملہ مرچ ایک عدد
سبز شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
سبز دھنیا دس گرام
پودینہ دس گرام
اوریگانو ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ٹورٹیلا بریڈ چار عدد
ساور کریم دو کھانے کے چمچ
آئس برگ دس گرام
موزریلہ چیز ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔اب اس میں پیاز اور چکن قیمہ ڈال کر دس منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں نمک، زیرہ پاؤڈر اورپیپریکا پاؤڈر ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں لال شملہ مرچ اور سبز شملہ مرچ ڈال کر اُتار لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں ٹماٹر ،پیاز ،شملہ مرچ ،سبز دھنیا ،پودینہ ،اوریگانو ،لیموں کا رس اور نمک ڈال کر مکس کر لیں (سالسہ تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں ٹورٹیلا بریڈ گرم کر لیں اور اس پر ساور کریم ،تیار کیا ہوا چکن ،تیار کیا ہوا سالسہ ،آئس برگ اور موزریلہ چیز ڈال کر ٹورٹیلا بریڈ کو رول کر لیں ۔
آپکا مزیدارچکن میکسیکن ٹاکوز تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد: ایک عدد

ساور کریم بنا نے کا طریقہ :
وہیپ کریم ایک کپ
لیموں کا رس ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

سب اجزاء کو ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔