مرغ مصالحہ

اجزاء

  • چکن 500 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی دو کھانے کے چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • کھانے پکانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • پیاز ایک عدد
  • ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ٹماٹر(بغیر چھلکا) چار عدد
  • دہی آدھا کپ
  • لال مرچ پیسی ہوئی ڈیڑہ کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • گرم پانی ایک کپ
  • فرائی کیے ہوئے پیاز دو کھانے کے چمچ
  • ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ گارنش

ترکیب
ایک برتن میں چکن لیں اور اُس میں نمک، لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ایک گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک کڑا ہی میں کھانے کا تیل ڈالیں اور مصالحہ لگے چکن کے ٹکڑوں کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
اب ایک برتن میں تین چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں پیاز، ثابت زیرہ، ہری مرچ ڈال کر لا ئٹ برؤں ہونے تک فرائی کر لیں ، اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر، دہی، نمک، لال مرچ پیسی ہوئی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر آٹھ سے دس منٹ بھونائی کر لیں۔ اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن ، گرم پانی ڈال کر پانی سے سات منٹ دم دیں ۔اب اس میں فرائی کیے ہوئے پیاز، ادرک،دھنیا، ہری مرچ کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔آپکا مزے دار مرغ مصالحہ تیار ہے۔