مندی چکن

اجزا ء
مندی مصالحہ تین کھانے کے چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
دیگی مرچ ایک کھانے کا چمچ
چکن ایک مکمل مرغی
کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
پیاز آدھا پیاز
کشمش بیس گرام
کاجو بیس گرام
سبز مرچ چھ عدد
نمک حسبِ ذائقہ
چاول(گارڈ ) چھ سو گرام
لال رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کوئلہ ایک انگارہ
ترکیب

۔اب ایک باؤل میں مندی مصالحہ لیں اور اس میں سرکہ ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ ،نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دیگی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
۔اب ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں تیار کیا ہوا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں کشمش، کا جو، سبزمرچ ،ثابت زیرہ اور پانی ڈال کر اُبال لیں ۔
۔اب اس میں نمک اور چاول ڈال کر تھوڑا پانی رہ جانے تک پندرہ منٹ دم دیں ۔
اب دم کھول کر اس میں لال رنگ کی گارنش کر لیں ۔
۔اب تیا رکیے ہوئے چکن کو اسٹیمر ڈال کر سٹیم کر کے پین روسٹ کر لیں ۔
۔اب ایک برتن میں پکائے ہوئے چاول لیں اور اس میں روسٹ کی ہوئی چکن ڈال کر اس میں ایک ایلومنیم کی کٹوری رکھیں اور اس پر جلتا ہوا کوئلہ اورکھانے کا تیل ڈال کر ڈھکنہ بند کر دیں اور دو منٹ بعد ڈھکنا ہٹا دیں ۔
۔آپکی مزیدار چکن مندی تیار ہے ۔
اجزاء مندی مصالحہ بنانے کا طریقہ
ثابت دھنیا پندرہ گرام
ثابت کالی مرچ پندرہ گرام
ثابت سونف پندرہ گرام
بادیان دو عدد
ثابت زیرہ پندرہ گرام
بڑی الائچی چھ عدد
چھوٹی الائچی آٹھ عدد
دار چینی چار عدد
جلوتری چار عدد
۔ایک پین میں ثابت دھنیا لیں اور اس میں ثابت زیرہ ،ثابت کالی مرچ ،ثا بت سونف ،بادیان ،بڑی الائچی ،چھوٹی الائچی ،دار چینی اور جلوتری ڈال کر بھون لیں اور پیس لیں ۔
مندی مصالحہ تیار ہے ۔

پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
افراد: چار عدد