چکن منچورین

اجزاء
چکن بونلیس (کیوب کٹنگ) 500گرام
میدہ ایک کھانے کا چمچ
مہران ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
مہران لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
مہران کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
مہران سُرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
مہران سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مہران ٹماٹو کیچپ چھ سے آٹھ کھانے کے چمچ
سبز پیاز پانچ گرام
مہران سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مرغ یخنی آدھا کپ
انڈا ایک عدد
سبز مرچ (چوپ کی ہوئی) پانچ گرام

ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک ، انڈا،کارن فلور(ایک کھانے کا چمچ) ،میدہ،مہران کالی مرچ پاؤڈر،مہران سُرخ مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، مہران ادرک پیسٹ(ایک چائے کا چمچ)اورمہران لہسن پیسٹ (ایک چائے کا چمچ)ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
۔ ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل(دو کھانے کے چمچ) لیں اور اس میں مہران ادرک پیسٹ (ایک چائے کا چمچ)،مہران لہسن پیسٹ(ایک چائے کا چمچ)،فرائی کیا ہوا چکن، نمک، چینی ، سبز مرچ،مہران سرکہ اور مہران سویا سوس ڈا ل کر ملالیں ۔
۔اب اس میں مہران ٹماٹو کیچپ اورمرغ یخنی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔
۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کو تین کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
۔ سبز پیازکو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکامزے دار چکن منچورین تیار ہے۔
ایگ فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد

  

چکن منچورین وِد ویجیٹیبل فرائیڈ رائس

اجزاء

  • چکن بونلیس ۳۰۰ گرام
  • چاول ۳۰۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ چھ کھانے کے چمچ
  • لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
  • چلی سوس ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • انڈا دو عدد
  • آئل حسبِ ضرورت
  • ادرک لہسن (چوپ) ایک چائے کا چمچ
  • چلی پیسٹ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • ہری مرچ(چوپ) ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹو کیچپ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • سرکہ تین چائے کے چمچ
  • چینی دو چائے کے چمچ
  • سفید مرچ پاؤڈر دو چائے کا چمچ
  • مرغ یخنی ایک کپ
  • ثابت لال مرچ فرائی کی ہوئی چھ عدد
  • پیلا رنگ ایک چوٹکی
  • گاجر(چوپ) تین کھانے کے چمچ
  • بندگو بھی(چوپ) تین کھانے کے چمچ
  • شملہ مرچ(چوپ) تین کھانے کے چمچ
  • سویاسوس دو کھانے کے چمچ
  • ہرا پیاز دو کھانے کے چمچ

ترکیب

چکن منچورین

ایک برتن میں چکن بونلیس چھوٹے سائز میں کٹی ہوئی، نمک حسبِ ذائقہ،کالی مرچ کُٹی ہوئی،ایک چائے کا چمچ ، سرکہ تین کھانے کے چمچ،لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،میدہ دو چائے کا چمچ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ اورایک عدد انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔پھر پین میں آئل ڈال کرگولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
پین میں آئل دو کھانے کے چمچ، ادرک چوپ ہوا ایک چائے کا چمچ،لہسن چوپ ہوا ایک چائے کا چمچ،چِلی پیسٹ ڈیڑھ کھانے کاچمچ،ہری مرچ چوپ ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹو کیچپ ڈیڑھ کھانے کا چمچ، سرکہ تین کھانے کے چمچ،چینی دو چائے کا چمچ،سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اور فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں پھرکارن فلور دو کھانے کے چمچ پانی میں مکس کر کے ڈالیں اور ثابت لال مرچ چھ عدد فرائی کر کے ڈالیں۔چکن منچورین تیار ہے۔

ویجیٹیبل فرائیڈ رائس

ایک برتن میں آئل دو کھانے کے چمچ، انڈا ایک عدد، پیلا رنگ ایک چٹکی،گاجر چوپ ہوئی تین کھانے کے چمچ،بند گو بھی چوپ ہوئی تین کھانے کے چمچ،شملہ مرچ چوپ ہوئی تین کھانے کے چمچ،چاول تین سو گرام ، نمک حسبِ ذائقہ،سویا سوس دو کھانے کے چمچ،سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ہرا پیاز دو کھانے کے چمچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ ویجیٹیبل فرائیڈ رائس تیار ہیں۔
چکن منچورین کو ویجیٹیبل فرائیڈ رائس کے ساتھ سرف کریں۔
Download Now