فش منچورین

اجزاء
مچھلی /چکن پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
لہسن پچاس گرام
سبز مر چ دو عدد
کیچپ ایک کپ
چائنہ نمک ایک کھانے کا چمچ
سرکہ تین کھانے کے چمچ
سو یا سو س ایک کھانے کا چمچ
چینی تین کھانے کے چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل میں مچھلی لیں اوراس میں نمک،سفید مرچ پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ) ،انڈ ا،میدہ ،کارن فلور ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔ابایک پین لیں اوراس میں کھانے کا تیل(حسبِ ضرورت ) گرم کریں اور اس میں تیار کی ہوئی مچھلی ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل(دو کھانے کے چمچ)لے کر اس میں چوپ لہسن ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔
۔اب اس میں سبز مرچ ،کیچپ ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ) ،سرکہ ،سویا سوس ،چائنہ نمک اور چینی ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں تیار کی ہوئی مچھلی ڈال کر دو منٹ تک مزید پکا لیں ۔
۔آپکی مزیدار فش منچورین تیا رہے ۔
پکانے کاوقت: تیس منٹ افراد: چار عدد