چکن مکرونی سلاد

اجزاء

  • مکرونی 200گرام
  • چکن بو ن لیس 100گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کھانے کا تیل چارکھانے کے چمچ
  • کالی مر چ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • چلی سوس ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن چوپ کیا ہوا ایک چائے کاچمچ
  • ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر 10گرام
  • سبز شملہ مرچ 10گرام
  • پیلی شملہ مرچ 10گرام
  • لال شملہ مرچ 10گرام
  • ہرا پیاز 5گرام
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • ؂ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اس میں مکرونی ،نمک اور کھانے کا تیل ڈا ل کر اُبال لیں اور اسے چھان لیں ۔اب مکرونی کو ٹھنڈا پانی میں ڈال کر ٹھنڈی کر لیں۔اب ایک برتن میں چکن بون لیس لیں اس میں کالی مرچ ،چلی سوس ،نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں۔اب ایک پین میں دو کھانے کا چمچ کھانے کا تیل لیں اس میں لہسن چوپ اور تیار کیا ہوا چکن ڈال کر اچھی طرح پکائیں ۔اب ایک برتن میں مکرونی لیں اس میں تیا ر کیاہوا چکن، لیموں کا رس ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،نمک ،ٹماٹو کیچپ،ٹماٹر، سبز شملہ مرچ ،پیلی شملہ مرچ ،لال شملہ مرچ اور ہرا پیاز ڈال کر ملا لیں ۔آپکی مزے دار چکن مکرونی سلاد تیا ر ہے ۔