مرغ قوفتہ کری

اجزاء

    • چکن قیمہ ایک کلو
    • نمک حسبِ ضرورت
    • ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
    • پودینہ چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
    • ہری مرچ چوپ کی ہوئی دو کھانے کے چمچ
    • پیاز چوپ کیا ہوا دو عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    • کاجو پسے ہوئے ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    • بھُنے ہوئے چنے کا پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    • چار مغز ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    • انڈا ایک عدد
    • زیرہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
    • دھنیا کُٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
    • گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹرپسے ہوئے چار عدد
    • دہی ایک کپ
    • لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
    • ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • آئل ایک کپ
    • کریم تین کھانے کے چمچ
    • گرم پانی آدھا کپ

 

ترکیب

ایک برتن میں چکن قیمہ لیں اس میں آدھا پیازچوپ کیا ہو ا ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،نمک ،پودینہ ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،انڈا ،گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ ،زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ،دھنیا کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ ،بُھنے ہوئے چنے کا پاؤڈر ،چار مغز،کاجو پسے ہوئے اور لال مرچ پسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اب اس کے قوفتے بنا لیں اور بیس سے پچیس مِنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب ایک برتن میں آئل آدھا کپ ڈال کر شیلو فرائی کر لیں ۔اب ایک پین میںآدھا کپ آئل لیں اس میں ڈیڑھ پیاز ڈال کر لائیٹ براؤن کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹو پیوری ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ،ہلدی ،دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ،زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ،گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ،دہی ،کر یم اور گرم پانی آدھا کپ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بُھنائی کریں ۔اب اس میں قوفتے ڈال کرتین سے چار منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں ۔اب اوپر سے ہرا دھنیا ،ادرک اور ہری مرچ ڈال دیں آپکی مزیدار مرغ قوفتہ کری تیار ہے ۔