چکن قیمہ پراٹھا

اجزاء

– میدہ ڈیڑھ کپ

– لال آٹا ایک کپ

– مہران نمک حسبِ ذائقہ

– گھی دو کھانے کے چمچ

– نیم گرم پانی دو کھانے کے چمچ

– کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ

– مہران لہسن پیسٹ ٰٓایک کھانے کا چمچ

– مہران ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

– چکن قیمہ چھ سو گرام

– مہران قیمہ مصالحہ دو کھانے کے چمچ

– پیاز ایک عدد

– سبز دھنیا پانچ گرام

– پودینہ پانچ گرام

– سبز مرچ دو عدد

– مہران قصو ری میتھی ایک کھانے کا چمچ

– پسا ہوا انار دانہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب
۔ایک باؤل میں میدہ لیں اور اس میں لا ل آٹا ،نمک،گھی( ایک کھانے کا چمچ) اورنیم گرم پانی ڈال کر مکس کر کے اچھی طرح گوندھ لیں ۔
۔اب تیار شدہ آٹے کے پیڑے بنا کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں گھی ( ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں مہران لہسن پیسٹ ،مہران ادرک پیسٹ اور چکن قیمہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں مہران قیمہ مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
۔اب اس میں پیاز ،سبز دھنیا ،پودینہ ،سبز مرچ ،مہران قصوری میتھی اور پسا ہوا اناردانہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب تیار شدہ پیڑوں کو بیلنے کی مدد سے بیل لیں۔
اب تیار شدہ قیمہ چپاتی پر پھیلا لیں اور دوسرے پیڑے کو بیل کر اس پر رکھ دیں اور سائیڈوں سے دبا کر بیل لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار شدہ چپاتی رکھ کر لائٹ براؤن ہونے تک پکا لیں ۔
آپکا مزیدار چکن قیمہ پراٹھا تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت : تیس منٹ
افراد: ایک عدد