چکن جھٹ پٹ

اجزاء
۔چِکن بون لیس تین سو گرام
۔کوکنگ آئل آدھا کپ
۔پیاز ایک عدد
۔ادرک لہسن دو چائے کے چمچ
۔نمک حسبِ ذائقہ
۔ہلدی ایک چائے کا چمچ
۔لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔دھنیا پِسا ہوا ایک چائے کا چمچ
۔زیرہ پِسا ہوا ایک چائے کا چمچ
۔ٹماٹر پیسٹ ۲۰۰ گرام
۔کوکونٹ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
۔ہری مرچ (کٹی ہوئی) دو عدد
۔شملہ مرچ (کٹی ہوئی) ایک عدد
۔ٹماٹر(کٹے ہوئے ) دو عدد
۔میتھی( خشک ) دو چائے کے چمچ
۔مکھن ایک چائے کا چمچ
ترکیب
چکن بون لیس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ کڑاھی میں آئل ڈال کر پیاز،ادرک اور لہسن کوبراؤن ہو نے تک بھون لیں۔بھونے کے بعد چکن ،نمک،ہلدی،لال مرچ پِسی ہوئی،دھنیا پِسا ہوا ،اور زیرا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اِس کے بعد ٹماٹر کا پیسٹ،کوکونٹ پاؤڈر،لال مرچ کُٹی ہوئی،ہری مرچ،میتھی، مکھن، پیاز،شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اِس کے بعد5سے 7 منٹس کے لیے دم پر رکھ دیں ۔اپکا چکن جھٹ پٹ تیار ہے۔