وائٹ ہانڈی

اجزاء
۔ چکن بونلیس کیوب کٹنگ 500گرام
۔ کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
۔ پیاز چوپ کیا ہوا آدھا پیاز
۔ لہسن چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
۔ ہری مرچ چوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
۔ ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ بُھونا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
۔ بُھونا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
۔ سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کاچمچ
۔ دہی آدھا کپ
۔ کریم دو کھانے کے چمچ
۔ بادام اور پستہ پیسا ہوا ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔ دودھ آدھا کپ
۔ ہرا دھنیا بطور گارنش
۔ مکھن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

۔ ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا پکا لیں لیں۔
۔ اب اس میں لہسن، ہری مرچ اور ثابت زیرہ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔ اب اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔ اب اس میں نمک ، بُھونا ہو ا دھنیا ،بُھونا ہوا زیرہ ،سفید مرچ ، دہی ،کریم ،بادام پستہ پسا ہوااور دودھ ڈال کر چار سے پانچ منٹ دم دیں ۔اب مکھن ڈال دیں اور ہرا دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں ۔آپکی مزیدار وائٹ ہانڈی تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت : 30منٹ ,افراد : دو عدد