چکن حلیم

اجزاء

  • چکن بون لیس(اُبلا ہوا) ۲۰۰ گرام
  • دال ماش، مونگ، مسور، چنا ۵۰، ۵۰ گرام
  • چاول ۵۰ گرام
  • گندم کے دانے ۵۰ گرام
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • ہری مرچ چار عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • سفید زیرہ پیسا ہوا ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • ؂دھنیا پیسا ہوا ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • ہلدی ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • پانی حسبِ ضرورت
  • پیاز ایک عدد
  • تازہ لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
  • آئل آدھا کپ
  • سفید زیرہ ثابت آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

دال چنا،مونگ، مسور،ماش ،چاول،گندم کے دانے کو ایک گھنٹہ پانی میں بھیگو کر رکھ دیں۔بھیگی ہوئی دالیں، چاول، گندم کو پانی میں ڈال کر جھاگ آنے تک اُبال لیں۔جھاگ اُتار کر نمک، ہلدی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ تک اُبال کر بلینڈر میں پیس لیں۔بونلیس چکن کو اُبال کر چھوٹے چھو ٹے ریشے کر لیں۔پکانے والے برتن میںآئل، پیاز،سفید زیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براوٗن ہونے تک فرائی کرلیں۔اب ہری مرچ کٹی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک،سفید زیرہ پیسا ہوا، دھنیا پیسا ہوا، چکن کے ریشے،پیسی ہوئی دالیں،چاول، گندم کا پیسٹ ڈال لیں۔ لیمو ں کا رس ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک پکایں۔آپکا مزے دار مُرغ حلیم تیار ہے۔
گارنش(ادرک، لیموں، براؤن پیاز، ہری مرچ)

Download Now