چکن ہریالی بوٹی

اجزاء
۔ چکن بونلیس 500 گرام
۔ دھنیا پانچ گرام
۔ پودینہ پانچ گرام
۔ ہری مرچ پانچ گرام
۔ دہی دو کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
۔ کالی مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ گرم مصا لحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ پانی ایک چوتھائی کپ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
۔ گرائینڈر میں دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، دہی اور پانی ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔
۔ ایک برتن میں چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، کالی مرچ پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، کھانے کا تیل اور گرائینڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
۔ اب اس کو ایک گھنٹے تک فریج میں رکھیں۔
۔ اب اسے230 ڈگری سنٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ تک اوون بیک کریں۔
آپکی مزے دارچکن ہریالی بوٹی تیار ہے۔
پکانے کا وقت: ڈیڑھ گھنٹہ افراد: دو