چکن جنجر

اجزاء
۔ چکن بون لیس (جولین کٹنگ ) 500گرام
۔ دہی آدھا کپ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ گھی تین کھانے کے چمچ
۔ پیاز آدھا پیاز
۔ ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
۔ ادرک چوپ کی ہوئی دو کھانے کے چمچ
۔ سونٹھ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ ہر ی مرچ چوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
۔ جلوتری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ اِلائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کاچمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ،ثابت زیرہ اور ادرک ڈا ل کردو سے تین منٹ تک فرائی کر لیں براؤن نہ کریں۔
۔ اب اس میں ایک چوتھائی کپ دہی ، نمک، سونٹھ پاؤڈر، ہری مرچ، جلوتری پاؤڈر، ایلائچی پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈراورلیموں کا رس ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
۔ اب اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ دم دیں۔
۔ اب اس میں ایک چوتھائی کپ دہی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں ۔ادرک، ہرا دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکا مز ے دارچکن جنجر تیار ہے۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد:تین