چکن دہی والا

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • دہی ایک کپ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • ہری مرچ پانچ عدد
  • ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • پانی دو گلاس
  • دودھ آدھا کپ
  • کھانے کا تیل آدھا کپ

ترکیب
ایک برتن میں چکن لیں اس میں نمک، لیمن جوس،ادرک لہسن کا پیسٹ اوردہی ڈال کر مکس کر لیں ۔اب پیاز،ہری مرچ اور زیرہ اُبال کراس کو آدھا کپ دودھ اور آدھا کپ دہی میں ملا کر گرائینڈ کر لیں ۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیار شدہ چکن ڈال کر ہلا لیں ۔اب اس میں زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور تیار شدہ پیسٹ اس میں ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں اورپانی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ ہلکی آنچ پر دم دینے کے بعد تین سے چار منٹ بُھونائی کر لیں ۔آپکا مزیدار چکن دہی والا تیار ہے ۔