چکن کارن سوپ

اجزاء

  • چکن بون لیس 200گرام
  • چکن کی ہڈیاں 300 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • سوئیٹ کارن 250 گرام
  • کارن فلور 5 کھانے کے چمچ
  • ہرا پیاز ایک کھانے کا چمچ
  • زیتون کا تیل آدھا کپ
  • انڈے دو عدد

ترکیب

ایک برتن میں گرم پانی لیں اس میں چکن کی ہڈیاں اور چکن ڈال کر اس کو 20 سے 25منٹ تک اُبال لیں اب اس سے جھاگ اُتار لیں ہڈیاں نکال کر چکن کے ریشے کر لیں ۔اب کارن کو گرائینڈ کر لیں اب چکن کے ریشے ،گرائینڈ کیا ہوا کارن ،کالی مرچ اور نمک ڈال کر4سے 5 مِنٹ تک پکائیں۔اب انڈے ڈال کر مکس کر لیں اب کارن فلور میں پانی ڈال کر ساتھ ساتھ مکس کر تے جائیں۔اب ایک برتن میں زیتون کا آئل ڈال کر گرم کر لیں اور اسے سوپ میں ڈا ل دیں اب ہرا پیاز بطور گارنش استعمال کر لیں ۔آپکا مزیدار چکن کارن سو پ تیار ہے ۔