چکن کارن سوپ

اجزاء
چکن ہڈی والا تین سو گرام
پانی ایک لیٹر
گاجر ایک عدد
پیاز پچاس گرام
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ثا بت لہسن چار جّوے
سبز دھنیا پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
یخنی دو کپ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ریڈ چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
سویٹ کارن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک سو گرام
انڈا ایک عدد

ترکیب
۔ایک پین میں چکن ہڈی و الا لیں اوراس میں پانی ،گاجر کٹی ہوئی ،پیاز کٹے ہوئے ،ثابت گرم مصالحہ ،ثابت لہسن ،سبز دھنیا اور نمک ڈال کر تیس منٹ تک پکا لیں (یخنی تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں تیار کی ہوئی یخنی لیں اوراس میں نمک ،چکن پاؤڈر ،سفید مرچ پاؤڈر ،ریڈ چلی سوس اورسویٹ کا رن پیسٹ ڈال کر یخنی کو اُبال لیں ۔
۔اب اس میں کارن فلور اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔
۔آپکا مزیدار کارن سوپ تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد