چکن چومن

اجزاء

  • پیاز (چوپ) ۵۰ گرام
  • بند گوبھی کٹی ہوئی ۵۰ گرام
  • لہسن کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • شملہ مرچ ۲۰ گرام
  • ٹماٹر ۲۰ گرام
  • ریڈ چِلی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  • اسپیگٹی ۲۰۰ گرام
  • ہرا پیاز ۲۰ گرام
  • چومن سوس تین کھانے کے چمچ
  • آئل ایک چوتھائی کپ
  • لہسن(کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
  • چکن کیوب ایک عدد

ترکیب

پین میں پانی ،آئل آدھا کپ اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔اب اس میں اسپیگٹی ڈال کر پانچ سے سات مِنٹ تک پکائیں پک جانے پراسپیگٹی نکال لیں۔ایک بر تن میں آئل اور پیاز کوڈال کر پکا ئیں براؤن نہیں کرنا۔اب لہسن ایک چمچ ڈال کر ہلکا ہلکا پکائیں براؤن نہیں کرنا۔اب چِلی پیسٹ اور چکن ڈال کر چار سے پانچ مِنٹ تک پکائیں اب بند گوبھی ،شملہ مرچ،ٹماٹر،اسپیگٹی ،چومن سوس ،چکن کیوب،نمک،سویا سوس اور ہرا پیاز ڈال کر تین سے چار مِنٹ تک پکائیں۔آپکی مزیدار چکن چومن ڈش تیار ہے۔
Download Now