چکن چیز سموسہ

اجزاء

  • چکن بونلیس ۴۰۰گرام
  • سموسہ پٹی حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • چیز چھ کھانے کے چمچ
  • چھلی کے دانے آدھا کپ
  • سفید زیرہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • دھنیاپیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • میتھی ایک چائے کا چمچ
  • ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ
  • ہراپیاز دو چائے کے چمچ
  • آئل حسبِ ضرورت
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد

تر کیب

ایک برتن میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر چکن بونلیس ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی،ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اُبال لیں تاکہ چکن گَل جائے۔گَل جانے پر چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ایک برتن میں چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ، نمک(نمک کم ڈالیں کیو نکہ چیز میں بھی نمک ہوتا ہے)،چیز،چھلی کے دانے، سفید زیرہ پیسا ہوا، دھنیا پیسا ہوا،میتھی، گرم مصالحہ، ہرا دھنیااور ہرا پیازڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اچھی طرح ملانے کے بعد سموسہ پٹی
پر انڈا لگا کر بھر لیں۔ایک برتن میں آئل ڈال کر سموسوں کو لا ئٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔آپکے مزے دارچکن چیز سموسہ تیار ہیں۔
Download Now