سٹفڈ چکن چیز رول

اجزا ء
چکن پانچ سو گرام
ادرک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
مٹر تیس گرام
گاجر ایک عدد
سبز دھنیا بیس گرام
موزریلہ چیز ایک سو گرام
میدہ آدھا کپ
ترکیب
۔چکن بونلیس لیں اور اس کو سلائس کٹنگ میں کاٹ کر ہیمر سے کُوٹ لیں ۔
۔اب اس پر ادرک پاؤڈر ،لہسن پاؤڈر ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ)ڈال کر تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک باؤل میں موزریلہ چیز لیں اور اس میں مٹر ،گاجر،سبز دھنیا ،کالی مرچ پاؤڈر(ایک کھانے کا چمچ) ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے چکن پر تیار کیاہوا مکسچر ڈال کرچکن کو رول کر لیں ۔
۔اب رول کو پانی ملا میدہ میں ڈپ کریں اور پھر میدہ لگا کر کھانے کے تیل میں تیار کیے ہوئے رول ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔
۔آپکے مزیدرا چکن چیز رول تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد