چکن چیز نوڈلز

اجزاء
۔ چکن چھوٹے کیوب 300گرام
۔ نوڈلز 200گرام
۔ پانی حسبِ ضرورت
۔ کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ پیاز چوپ کیا ہوا آدھا پیاز
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ ٹماٹر چوپ کیا ہوا تین عدد
۔ کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ اوریگانو آدھا چائے کاچمچ
۔ لال شملہ مرچ آدھی
۔ پیلی شملہ مرچ آدھی
۔ سبز شملہ مرچ آدھی
۔ کیچپ چار کھانے کے چمچ
۔ چیز سلائس چار عدد
۔ موزریلہ چیز(کدو کش) 20گرام
۔ چیڈر چیز(کدو کش) 20گرام
۔ گارنش :پیلی شملہ مرچ ،لال شملہ مرچ ،سبز شملہ مرچ
ترکیب
۔ ایک پین میں پانی لیں اوراس میں کھانے کا تیل ،نمک اور نوڈلز ڈال کر اُبال لیں ۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کاتیل اور پیاز ڈال کر ہلکا سا براؤن کر لیں اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور چکن ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔ اب اس میں نمک،ٹماٹر ،کالی مر چ پسی ہوئی ، لال مرچ کُٹی ہوئی ،کیچپ ،چلی سوس ،اوریگانو ،لال شملہ مرچ ،پیلی شملہ مرچ اور سبز شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔ اب ایک برتن میں پہلے کیچپ پھر تیارکیا ہوا چکن ڈال کراس پراُبلے ہوئے نوڈلز کی تہہ لگا دیں اور یہ عمل دہرا لیں اب اس میں کیچپ ،چیز سلائس ،موزریلہ چیز اور چیڈر چیز ڈال کر پیلی شملہ مرچ ،لا ل شملہ مر چ اور سبز شملہ مرچ کو بطو ر گارنش استعمال کر لیں ۔
۔ اب اسے 230ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے اوون بیک کر لیں ۔
آپکے مزیدار چکن چیز نوڈلز تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت : 30-35 منٹ افراد: دو عدد