بریڈ چکن

بریڈ چکن
اجزاء
کھانے کا تیل آدھاکپ
پیا ز ایک سو گرام
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چکن پانچ سو گرام
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کا لی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چلی گارلک سوس آدھاکپ
سبز مرچ دو عدد
میدہ پانچ سو گرام
ییسٹ چار کھانے کے چمچ
چینی تیس گرام
انڈ ا ایک عدد
پانی حسبِ ضرورت
کلونجی ،سفید تِل بطور گارنش

ترکیب
۔ایک پین میں کھا نے کا تیل لیں اوراس میں پیاز ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔
۔اب اس میں ادرک پیسٹ ،لہسن پیسٹ ،چکن ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،سبز مرچ ،سفید مرچ پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر ،نمک اور چلی گارلک سوس ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں میدہ لیں اوراس میں ییسٹ ،نمک،چینی ،انڈاور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ڈو بنالیں ۔
۔اب اس ڈو کو سائڈوں پر کٹ لگائیں اور اس پر تیار کیا ہو اچکن رکھ کر کٹی ہوئی سائیڈوں کو اوپر نیچے بند کر کے کلونجی اور سفید تِل کی گارنش کر دیں ۔
۔اب اسے 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ تک اوون بیک کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار بریڈ چکن تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: پینتیس منٹ افراد: دو