اسپیشل مرغ بریانی

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • چاول 500گرام
  • کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت زیرہ دو چائے کے چمچ
  • ہری مرچ چھ عدد
  • ثابت گرم مصالحہ پانچ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لا ل مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر 300گرام
  • دہی آدھا کپ
  • آلو بخارہ چھ عدد
  • گرم پانی آدھا لیٹر
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پیلا رنگ ایک چو تھائی چائے کا چمچ
  • ادرک ،ہرا دھنیا ،ٹماٹر،ہری مرچ،لیموں گارنش

ترکیب
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ ،ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں نمک،لال مرچ پیسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ٹما ٹر، دہی اور الو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔چکن مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک دیگچی میں گرم پانی، کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ،ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک اور ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کو بطور گارنش ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں جب تھوڑا پانی رہ جانے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ، تیار کیا ہوا چکن ،پیلا رنگ، اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر دکھ دیں۔آپکی مزے دار اسپیشل مرغ بریانی تیار ہے۔