چکن باربی کیو ہانڈی

اجزاء
چکن بون لیس 500گرام
پیاز چوپ کیاہوا ایک عدد
ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ چوپ کی ہوئی 5گرام
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ
ٹماٹر پسے ہوئے چھ عدد
لال مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
چکن یخنی آدھا کپ
گرم مصا لحہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
سبز دھنیا چو پ کیا ہوا 5گرام
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
پیلا رنگ ایک چوتھائی چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
مکھن ایک کھا نے کا چمچ
بادام ،کا جو اور پستہ پاؤڈر ایک کھا نے کا چمچ
کریم دو کھانے کے چمچ
ترکیب
۔ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن پیسٹ (ڈیڑھ کھانے کا چمچ)،لیموں کا رس ،لا ل مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ پاؤڈ ر(آدھا چائے کا چمچ) ،گرم مصا لحہ پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر، پیلا رنگ اور کھانے کا تیل (دو کھانے کے چمچ)ڈ ال کر ملائیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھیں۔
۔ اب چکن کو گرل کر لیں۔
۔اب ایک برتن میں کھانے کاتیل (دو کھانے کے چمچ)لیں اس میں پیاز ،سبز مرچ اور اد رک لہسن پیسٹ (ڈیڑھ کھانے کا چمچ) ڈا ل کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔اب اس میں ٹماٹر ،نمک،لال مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر تین سے چار منٹ تک بُھونائی کرلیں ۔
۔اب اس میں گرل کیاہوا چکن ،بادام پستہ اور کاجو پاؤڈر،کریم ،اور چکن یخنی ڈال کر دو سے تین منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس کی دو سے تین منٹ بُھونائی کرلیں اور سبز دھنیا بطور گارنش استعما ل کر لیں ۔
۔اب اس میں مکھن ڈ ا ل دیں۔
آپکی مزیدار چکن باربی کیو ہانڈی تیارہے ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد : تین