حیدرآبادی چکن 65

اجزاء
چکن بونلیس پانچ سو گرام
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ ثابت دو عدد
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کاچمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
میدہ ایک چوتھائی کپ
کارن فلور ایک چوتھائی کپ
انڈا ایک عدد
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ْلہسن چار جوّے
کیچپ آدھا کپ
دہی ڈیڑھ سو گرام
سو یا سو س دو کھانے کے چمچ
سبز مرچ چار عدد
سبز پیاز دس گرام
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،نمک،لال مرچ ثابت ،لال مرچ پسی ہوئی ،ہلدی ،دھنیا پاؤڈ ر،زیرہ پاؤڈر ،میدہ ،کارن فلور ،انڈا ،لیموں کا رس ڈا ل کر اچھی طرھ مکس کرلیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن چوپ کیا ہوا ،کیچپ ،دہی ،سویاسوس ،فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔
۔اب اس میں سبز مرچ،ٹماٹر اور سبز پیاز ڈال کر ایک منٹ تک پکا لیں ۔
۔آپکا مزیدار حیدرآبادی چکن 65 تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: پینتیس منٹ افراد: تین