بریڈ سموسہ

اجزا ء
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
پیاز ایک عدد
اُبلے ہوئے مٹر دس گرام
اُبلے ہوئے آلو دو سو پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ تین عدد
سبز دھنیا دس گرام
بریڈ سلائس دو عدد
میدہ پیسٹ دو کھانے کے چمچ

ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں پیاز ،اُبلے ہوئے مٹر ،نمک،ہلدی ،قصوری میتھی ،زیرہ پاؤڈر ، سوکھا دھنیا،لال مرچ پاؤڈر اورآلو پسے ہوئے ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں اور اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال دیں ۔
۔اب ایک بریڈ سلائس لیں اوراس کو رول کر کے دبا لیں ۔
۔ اب اس پر تیار کیے ہوئے آلو اورمیدہ پیسٹ ڈال کر فولڈ کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے بریڈ سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار بریڈ سموسہ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: ایک عدد

  

سکو چ انڈا

اجزاء
بیف قیمہ پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈپیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ورچیسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
پارسلی دس گرام
زیتون کا تیل دوکھانے کے چمچ
کارن فلور ایک کپ
انڈا پانچ عدد
بریڈ کرم ایک کپ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک باؤل میں بیف قیمہ لیں اور اس میں نمک،سفید مرچ پاؤڈر ،مسٹرڈ پیسٹ ،ورچیسٹر سوس ،پارسلی اورزیتون کا تیل ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب اُبلے ہوئے انڈے لیں اور تیار کیا ہوا بیف قیمہ اِ ن پر لیپ کر لیں ۔
۔ اب اس پر کا رن فلور ،انڈا اور بریڈ کرم لگا کر کھانے کے تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ
افراد: دو عدد

  

چکن میکسیکن ٹاکوز

اجزاء
کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن دو جوّے
پیاز ایک عدد
چکن قیمہ پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
لال شملہ مرچ ایک عدد
سبز شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
سبز دھنیا دس گرام
پودینہ دس گرام
اوریگانو ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ٹورٹیلا بریڈ چار عدد
ساور کریم دو کھانے کے چمچ
آئس برگ دس گرام
موزریلہ چیز ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔اب اس میں پیاز اور چکن قیمہ ڈال کر دس منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں نمک، زیرہ پاؤڈر اورپیپریکا پاؤڈر ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں لال شملہ مرچ اور سبز شملہ مرچ ڈال کر اُتار لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں ٹماٹر ،پیاز ،شملہ مرچ ،سبز دھنیا ،پودینہ ،اوریگانو ،لیموں کا رس اور نمک ڈال کر مکس کر لیں (سالسہ تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں ٹورٹیلا بریڈ گرم کر لیں اور اس پر ساور کریم ،تیار کیا ہوا چکن ،تیار کیا ہوا سالسہ ،آئس برگ اور موزریلہ چیز ڈال کر ٹورٹیلا بریڈ کو رول کر لیں ۔
آپکا مزیدارچکن میکسیکن ٹاکوز تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد: ایک عدد

ساور کریم بنا نے کا طریقہ :
وہیپ کریم ایک کپ
لیموں کا رس ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

سب اجزاء کو ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔

  

چکن پائن ایپل

اجزاء
پانی ڈیڑھ لیٹر
آلو ایک عدد
گاجر ایک عدد
گوبھی ایک سو گرام
مٹر پچاس گرام
چکن پانچ سو گرام
دہی دوسو گرام
مہران چکن مصالحہ آدھا پیکٹ
مہران قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
مہران ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
مہران لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سبز شملہ مرچ ایک عدد
سبز مرچ دو عدد
مہران آئس لینڈ پائن ایپل چھ عدد
ٹماٹر دو عدد
سبز پیاز پچاس گرام
ترکیب
۔اب ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں دہی، مہران چکن مصالحہ اورمہران قصوری میتھی ڈال کر مکس کرلیں اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔ایک پین میں پانی لیں اورا س میں آلو ،گاجر ،گوبھی اور مٹر کے دانے ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اُبال لیں اور چھان کر علیحدہ کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،تیا ر کیا ہوا چکن ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک پکا کر پانی خشک کر لیں ۔
۔اب اس میں اُبلے ہوئے آلو ،گاجر اُبلی ہوئی ،گوبھی اُبلی ہوئی ،اُبلے ہوئے مٹر ،سبز شملہ مرچ ،سبز مرچ ،مہران پائن ایپل سلائس،ٹماٹر اور سبز پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
۔آپکا مزیدار چکن پائن ایپل ڈرائی تیا ر ہے ۔
پکا نے کا وقت: پینتیس منٹ
افراد: چار عدد

  

بمبئی بریانی

اجزاء
چاول ایک کلو
ثابت گرم مصالحہ بیس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کھانے کا تیل آدھا کپ
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
چکن سات سو گرام
ٹماٹر سلائس تین عدد
دہی ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر تین عدد
آلو ایک کلو
براؤن پیاز پندرہ گرام
گانش سبز مرچ ،پودینہ ،سبز دھنیا
چکن یخنی ایک کپ
ترکیب
۔ایک باؤل میں پانی ڈال کر اس میں چاول،ثابت گرم مصالحہ ،نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک بھگو لیں اور اُبا ل کر چھان لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،ثابت زیرہ ،چکن ،ثابت گرم مصالحہ ،ٹماٹر ،دہی ،نمک،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،پسے ہوئے ٹماٹراور ہلدی ڈال کر دو منٹ تک بھونائی کر کے پانچ سے سا ت منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس پر گارنش اور براؤن پیاز ڈال کر دو منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
۔ اب ایک برتن میں تیار کیا ہوا مصالحہ لیں اور اس میں اُبلے ہوئے چاول ،گارنش ڈا ل کر اس عمل کو دہرا لیں ۔
۔اب اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ اور چکن یخنی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں ۔
۔آپکی مزیدار بمبئی بریانی تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: چالیس منٹ افراد: چار عدد

  

شیش تاؤک

اجزاء
چکن پانچ سو گرام
دہی آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ دو کھانے کے چمچ
مسٹر ڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
اوریگانو ایک کھانے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ

ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں دہی، نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،ٹماٹر پیسٹ ،مسٹر ڈ پیسٹ ،لہسن پیسٹ ،لیموں کا رس ،اوریگانو ،پیپریکا پاؤڈر ،زیتون کا تیل ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک لکڑی کی سٹیک لیں اور اس میں تیار کیا ہوا چکن ،ٹماٹر سلائس ،شملہ مرچ سلائس اور پیاز سلائس پرو کر گرل کر لیں۔
۔آپکا مزیدار شیش تاؤک تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: دو عدد

  

ون ٹون

اجزاء
چکن پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
باربی کیو سوس دو کھانے کے چمچ
سبز شملہ مرچ پچاس گرام
لال شملہ مرچ پچاس گرام
سبز پیاز پچیس گرام
سبز مرچ چار عدد
سبز دھنیا پچاس گرام
رول پٹی دس عدد
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک باؤل میں اُبلا ہوا چکن لیں اور اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،سویا سو س،باربی کیو سوس ،سبز شملہ مرچ ،لال شملہ مرچ ،سبز پیاز ،سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔اب ایک رول پٹی لیں اور اس پر چاروں طرف انڈا لگا کر تیار کیا ہوا چکن اس پر رکھ کر رول پٹی کو دوبارہ انڈا لگا کرون ٹو ون کی شکل میں بند کر دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر لیں اورتیارکی ہوئی ون ٹوون کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔آپکے مزیدار ون ٹوون تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: چار عدد

  

چکن اسٹیک

اجزاء
چکن تین سو گرام
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
مسٹر ڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پارسلی بیس گرام
مکھن تین کھانے کے چمچ
پیاز دس گرام
دودھ ڈیڑھ سو ملی لیٹر
کالی مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پامزان چیز ایک کھانے کا چمچ
کریم ڈیڑھ سو گرام
مٹر دس گرام
گوبھی دس گرام
گاجر دس گرام
پھلیاں دس گرام
آلو دس گرام
ترکیب
۔چکن بریسٹ لیں اور ہیمر کے ساتھ کوٹ لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں زیتون (دو کھانے کے چمچ)کا تیل ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،ادرک پیسٹ (ایک چائے کا چمچ) ،مسٹرڈ پیسٹ (آدھا چائے کا چمچ) ،پیپریکا پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) اورپارسلی ڈا ل کر مکس کرلیں ۔
۔اب ایک گرل لیں اور زیتون کا تیل(دو کھانے کے چمچ) لگاکر تیار کیا ہوا چکن اس پر گرل کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن(ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں پیاز(پانچ گرام ) ،دودھ ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر(ایک چائے کا چمچ) ،پامزان چیز اورکریم(ایک سو گرام ) ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن (ایک کھانے کا چمچ)لیں اور اس میں اُبلی ہوئی سبزیاں ،نمک اور سفید مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ)ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اب اس میں اُبلے ہوئے آلو ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،کریم (پچاس گرام )اور مکھن (آدھا کھانے کا چمچ)ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار چکن اسٹیک تیار ہے ۔
۔پکا نے کا وقت: چالیس منٹ افراد: چار عدد

  

چائنیز لیمن چکن

اجزا ء
چکن تین سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مر چ پاؤٖڈر ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ایک کھانے کاچمچ
چکن یخنی ڈیڑھ کپ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
چینی دو کھانے کے چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں نمک ،سفید مرچ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)،سویا سوس،میدہ ،کارن فلور (دو کھانے کے چمچ)،انڈاڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل (حسبِ ضرورت )لیں اور اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل (دو کھانے کے چمچ)لیں اور اس میں ادرک ؛لہسن پیسٹ ،چلی سوس ،چکن یخنی ،نمک ،سفید مرچ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)،لیموں کا رس ،کارن فلور (دو کھانے کے چمچ)اور چینی اور ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں۔
۔اب اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر مزید دو منٹ تک پکا لیں ۔
۔آپکا مزیدار لیمن چکن تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : تیس منٹ افراد: دو عدد

  

فش بال

اجزا ء
مچھلی پانچ سو گرام
انڈا ایک عدد
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز شملہ مرچ ایک عدد
گاجر آدھی
کالا زیتون دس گرام
بادام پانچ گرام
پستہ پانچ گرام
پارسلے پانچ گرام
زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ
سبز مرچ دو عدد
کارن فلور آدھا کپ
میدہ آدھا کپ
بریڈ کر م ایک کپ
ترکیب
۔ایک گرائینڈر میں مچھلی ڈال کر اورگرائینڈ کر لیں ۔
۔اب اس میں انڈ ا،سفید مرچ پاؤڈر ،نمک،سبز شملہ مرچ ،گاجر ،کالا زیتون ،بادام ،پستہ ،پارسلے ،زیتون کا تیل اور سبز مرچ ڈا ل کر مکس کر لیں ۔
۔اب اس میں کارن فلور اورمیدرہ ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کی بالز بنا لیں ۔
۔اب بالز کو کارن فلور اور انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کر م لگا لیں ۔
۔اب تیار کی ہوئی بالز کو کھانے کے تیل لیں ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں ۔
آپکی مزیدار فش بالز تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: چار عدد