چیز نگٹس

اجزاء
۔ مزریلہ چیز (کدوکش کی ہوئی) 200گرام
۔ چیڈر چیز (کدوکش کی ہوئی) 200گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچ
۔ سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
۔ اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
۔ انڈا دو عدد
۔ بریڈ کرم 200گرام
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ ایک برتن میں مزریلہ چیز، چیڈر چیز، نمک، کارن فلو، اوریگانور اور سفید مرچ پیسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب اس کے نگٹس تیار کر لیں۔
۔ اب ان نگٹس کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھران پر بریڈ کرم اچھی طرح لگا لیں اور یہی عمل دو مرتبہ کریں۔
۔ اب ان کو بیس منٹ تک فریزر میں رکھ دیں۔
۔ اب ان نگٹس کو کھانے کے تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
آپکے مزے دار چیز نگٹس تیار ہیں۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: دو