چیز ایگ ٹوسٹ

اجزاء
۔ بریڈ سلائس دو عدد
۔ انڈے تین عدد
۔ پیاز(چوپ کی ہوئی) آدھی
۔ پیلی شملہ مرچ (چوپ کی ہوئی) آدھی
۔ ٹماٹر (چوپ کیے ہوئے) دو عدد
۔ مزریلہ چیز (کدو کش کی ہوئی) آدھا کپ
۔ ہری مرچ (چوپ کی ہوئی) دو عدد
۔ سبز شملہ مرچ (چوپ کی ہوئی) آدھی
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالا زیتون چار عدد
۔ چینی ایک چائے کاچمچ
۔ اوریگانو ایک چائے کا چمچ
۔ سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ ایک برتن میں انڈے لیں اُس میں پیاز، پیلی شملہ مرچ، نمک، ٹماٹر، کالا زیتون، مزریلہ چیز، ہری مرچ، چینی، اوریگانو، سبز شملہ مرچ،سفید مرچ پیسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب بریڈ سلائس کو درمیان سے کاٹ لیں۔
۔ اب بریڈ سلائس کو انڈوں کے پیسٹ میں ڈال کر اچھی طرح سبزیوں کو بریڈ پر لگا لیں۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کران بریڈزکو گولڈن براؤن ہونے تک شیلو فرائی کر لیں اور اس دوران بریڈز پر مزریلہ چیز بھی پھیلا دیں ۔
آپکے مزے دار چیز ایگ ٹوسٹ تیار ہے۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: دو