چیز کیک

اجزاء

  • سٹرا بیری 200 گرام
  • چینی چار کھانے کے چمچ
  • اوریو بسکٹ 100 گرام
  • مکھن(بغیر نمک والا) چار کھانے کے چمچ
  • سویٹنڈ کنڈینسڈ مِلک 250گرام
  • چیزکریم 500گرام
  • لیموں کا رس ۱یک کھانے کا چمچ
  • ونیلا ائسنس ایک چائے کا چمچ
  • ہرشی سیرپ ڈھائی کھانے کے چمچ
  • مالٹے کا چھلکا(جولین کٹنگ) ۱یک چائے کا چمچ

ترکیب
گرائینڈر میں اوریو بسکٹ ، مکھن، چینی دو کھانے کے چمچ ڈال کر گرائینڈ کر لیں۔
اب ایک پین میں سٹرا بیری اور چینی دو کھانے کے چمچ ڈال کر دو سے تین منٹ اور اس کے دوران اسٹرا بیری کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
اب ایک برتن میں سویٹنڈ کنڈینسڈ مِلک، کریم چیز، لیموں کا رس، ونیلا ائسنس ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح بیٹ کر لیں۔
اب اس پیسٹ میں سے آدھے میں اسٹرابیری ہرشی سیرپ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں
اب آئس کریم کپ میں پہلے اسٹرابیری ہرشی سیرپ ڈالا ہوا پیسٹ پھر گرائینڈ کیے ہوئے بسکٹ کی ایک تہہ لگائیں پھراور اس کے بعد سادھ تیارہوا پیسٹ ڈالیں ۔
ٹوپنگ میں اسٹرا بیری کا پیسٹ اور مالٹے کے چھلکے ، پودینہ ڈال کر پیش کریں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔آپکا مزے دار چیز کیک تیار ہے۔