سپائیسی چیز بالز

اجزاء

  • چیڈر چیز (کدو کش کی ہوئی) ۲۵۰ گرام
  • پودینہ چوپ ایک کھانے کا چمچ
  • چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  • سفیدمرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ چوپ ایک کھانے کا چمچ
  • آئل حسبِ ضرورت
  • (چاول(اُبلے ہوئے
  • بریڈ کرم
  • انڈا

ترکیب

ایک برتن میں چیز ،پودینہ، چلی سوس، زیرہ پاؤڈر،سفیدمرچ پاؤڈر ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ ملانے کے بعد چیز بالز بنا لیں پھر چیز بالز کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرم میں پھر انڈا میں پھر اُبلے ہوئے چاول میں پھر بریڈ کرم میں پھر انڈے میں پھر بریڈکرم میں لگائیں۔ یا عمل کرنے کے بعد ان کو ۳۰ سے ۳۵ منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں آئل ڈال کر براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔آپکا کے مزے دار سپائیسی چیز بالزتیار ہیں۔