ملائی بوٹی

اجزاء
۔ چکن بون لیس (کیوب کٹنگ) 400گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
۔ ہری مرچ دو عدد
۔ سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ بادام ،کاجواور پستہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
۔ کریم تین کھانے کے چمچ
۔ کھانے کاتیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن پیسٹ ،لیموں کا رس ،ہری مرچ ،سفید مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،بادام کاجو اور پستہ پاؤڈر ،کریم اور کھانے کا تیل ڈال کراچھی طرح ملا ئیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔ اب کوئلے پر باربی کیو کر لیں یا 230ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک اوون بیک کر لیں ۔
آپکی مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد: دو عدد