چکن ہرا مصالحہ

اجزاء

  • چکن ہڈی والا 400 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • کریم تین کھانے کے چمچ
  • دہی آدھا کپ
  • ہری مرچ تین عدد
  • ہرا پیاز 5گرام
  • پودینہ 10 گرام
  • ہرا دھنیا 10گرام
  • پالک اُبلی ہوئی 10گرام
  • سو کھی میتھی ایک کھانے کا چمچ
  • پانی آدھا کپ
  • آئل آدھا کپ
  • مکھن 5 گرام

ترکیب

ایک گرائینڈر میں ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،پودینہ،پودینہ،پالک اُبلی ہوئی ،ہرا پیاز ،دہی اور پانی ڈال کر گرائینڈکر لیں ۔ایک پین میں آئل ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں ۔اب اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں
اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر ،کالی مرچ پسی ہوئی اورزیرہ پاؤڈر ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکائیں ۔اب اس میں گرائینڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کر 8سے 10 مِنٹ کے لیے دم دیں اور درمیان میں چیک کرتے رہیں ۔
اب اِس میں کریم اورسوکھی میتھی ڈال کر3 سے4مِنٹ کے لیے بھونائی کر لیں آخر میں مکھن ڈال دیں ۔آپکا مزیدار ہرا چکن مصالحہ تیار ہے ۔