شاہی کھیر

اجزاء

  • ایک لیٹر

۔چاول 100گرام
۔چینی 300گرام
۔کاجو 50گرام
۔بادام 50گرام
۔پستہ 50گرام
۔کھویا 50گرام
۔چھوٹی اِلائچی 5گرام
۔ٹھنڈا پانی ایک کپ
۔اسٹرابیری 50گرام

ترکیب
ایک برتن میں گُڈ مِلک دودھ ڈالیں اور اس میں چاول ،چھوٹی اِلائچی،بادام، ٹھنڈا پانی ، کاجو اور پستہ ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں ۔اب اس میں چینی ڈال کر پینتیس سے چالیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکا ئیں اور اس دوران اس میں چمچہ بھی ہلاتے رہیں ۔اب اس میں کھویا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اس کے بعداسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔اب بادام ، کاجو، پستہ اور اسٹرابیری بطور گارنش استعمال کر لیں ۔ آپکی مزیدار گُڈ مِلک شاہی کھیر تیار ہے ۔