چنا چاٹ

اجزاء
اُبلے ہوئے چنے تین سو گرام
اُبلے ہوئے آلو تین سو گرام
پیاز ایک عدد
ٹماٹر دو عدد
سبز شملہ مرچ ایک عدد
سبز مرچ تین عدد
سبز دھنیا ایک سو گرام
پودینہ ایک گڈی
املی چٹنی ایک سو گرام
سبز چٹنی آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
لیموں تین عدد
کیچپ ایک چوتھائی کھانے کا کپ
ترکیب
۔ایک باؤ ل میں اُبلے ہوئے چنے لیں اور اس میں اُبلے ہوئے آلو ،پیاز ،ٹماٹر ،سبز شملہ مر چ ،سبز مر چ سبز دھنیا ،پودینہ ،املی کی چٹنی ،سبز چٹنی ،نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی،زیرہ پاؤڈر ،کالی پاؤڈر ،چاٹ مصالحہ ،لیموں کا رس اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
۔آپکی مزیدار چنا چاٹ تیار ہے ۔
بنانے کا وقت: بیس منٹ
افراد: دو عدد