مٹن چانپ مصالحہ

اجزاء

  • مٹن چانپ ایک کلو
  • آئل آدھا کپ
  • پیاز ۲۰۰ گرام
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن (چوپ) ایک چائے کا چمچ
  • ادرک(چوپ) ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ (چوپ) دو کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • سفید زیرہ پیسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر ۲۵۰ گرام
  • دہی آدھا کپ
  • گرم پانی دو کپ
  • کو کو نٹ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • براؤن پیاز(چوپ) دو کھانے کا چمچ

ترکیب

پین میں آئل ، پیاز، سفید زیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرا ئی کر لیں پھر لہسن، ادرک ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں۔اب مٹن چانپ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے بھونائی کریں۔ بھونائی کے بعد نمک، ہلدی، لال مرچ پیسی ہوئی، ہری مرچ،کالی مرچ پیسی ہوئی، زیرہ پیسا ہوا، دھنیا پیسا ہوا، ٹماٹر،دہی،کوکونٹ پاؤڈر،براؤن پیاز چوپ کیا ہوا ڈال کر تین سے چار منٹ کے لیے بھونائی کریں۔پھر گرم پانی ڈال کر ۲۰ سے ۲۵ منٹ کے لیے دم پر رکھ دین یہاں تک کہ گل جائے ۔ آپکا مزے دار چانپ مصالحہ تیار ہے۔