مرغ مکھنی

اجزاء
۔ چکن (بون لیس) 300گرام
۔ مکھن تین کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
۔ سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ کوکو نٹ کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
۔ کریم دو کھانے کے چمچ
۔ بادام کُٹے ہوئے ایک کھانے کا چمچ
۔ دہی دو کھا نے کے چمچ
۔ ہری مر چ دو عدد
۔ پیاز (چوپ کی ہوئی) آدھی
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ چکن یخنی آدھا کپ
ترکیب
۔ ایک پین میں مکھن ڈال کر گرم کر لیں۔
۔ اب اس میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
۔ اب اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔
۔ اب اس میں نمک، سفید مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دہی، بادام اور کوکونٹ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔
۔ اب اس میں چکن یخنی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک دم دیں۔
۔ اب اس میں کریم ڈال لیں اورہرا د ھنیابطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکی مزے دار مرغ مکھنی تیار ہے۔
پکانے کا وقت : 30-25 منٹ
افراد: 3

  

بَٹر چکن

اجزاء

  • چکن بو ن لیس 400گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • مکھن 150گرام
  • لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • کاجو پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • آئل آدھا کپ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر پسے ہوئے 200گرام
  • ادرک چو پ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • کاجو پِسے ہوئے ڈیڑھ چائے کے چمچ
  • زیرہ پِسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ چوپ کی ہوئی تین عدد
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • گرم پانی آدھا کپ
  • کریم آدھا کپ

ترکیب

ایک برتن میں چکن ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک اورلال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اور اسے 20مِنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب ایک پین میں آئل اور چکن ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک پکائیں ۔ اب اس میں مکھن 70گرام لہسن اورادرک چوپ کیا ہواڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں ٹماٹر پیسا ہوا ،نمک ،لال مرچ ،دھنیا پِسا ہوا ،زیرہ پِسا ہوا ،کاجو پِسا ہوا ،ہری مرچ چوپ کی ہوئی ،گرم مصالحہ ،ٹماٹر پیسٹ ،مکھن 70گرام اورگرم پانی ڈال کر 5سے 7 مِنٹ تک پکائیں ۔اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن اور کریم ڈال کر 3سے 4مِنٹ تک بھونائی کرکے اُتار لیں ۔آپکا مزیدار بَٹر چکن تیار ہے ۔