زِنگر برگر

اجزاء

  • چکن بونلیس آدھا چیسٹ
  • میدہ ڈیڑھ کپ
  • بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • برگر بند ایک عدد
  • نمک حسبِ ضرورت
  • کارن فلور آدھا کپ
  • سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • چاول کا آٹا آدھا کپ
  • ہوٹ سوس ایک چائے کا چمچ
  • لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ دو کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • وسٹر سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • آئل حسبِ ضرورت
  • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • مایو نیز حسبِ ضرورت
  • مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • آئس برگ ایک عدد
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • چیڈرچیزسلائس ایک عدد
  • سلاد پتہ ایک عدد

ترکیب

۱۔چکن کوکاٹ کر ہیمر کر لیں پھر ایک برتن میں چکن ،نمک، سفید مرچ پاؤڈر، ہوٹ سوس، سرکہ، وسٹر سوس،کالی مرچ پیسی ہوئی، مسٹرڈ پیسٹ،لال مرچ پیسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دس سے پندرہ سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
۲۔ایک برتن میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، کارن فلور، چاول کا آٹا،لہسن پاؤڈر،کالی مرچ کُٹی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۳۔ایک برتن میں انڈے نکال کر پھینٹ لیں۔ اب تیار کیے ہوئے چکن کو پہلے میدہ میں اچھی طرح لگائیں پھر انڈے میں اچھی طرح لگائیں پھر میدہ میں پھر انڈے میں پھر میدہ میں اچھی طرح لگا لیں۔اب ایک پین میں آئل ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
اب برگر بند پر مایونیز لگائیں پھر آئس برگ پھیلا دیں پھر فرائی کیا ہوا چکن رکھیں پھر چیز سلائس رکھیں پھر سلاد پتہ رکھ دیں ۔آپکامزے دار زنگر برگر تیار ہے۔