بریڈ سموسہ

اجزا ء
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
پیاز ایک عدد
اُبلے ہوئے مٹر دس گرام
اُبلے ہوئے آلو دو سو پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ تین عدد
سبز دھنیا دس گرام
بریڈ سلائس دو عدد
میدہ پیسٹ دو کھانے کے چمچ

ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں پیاز ،اُبلے ہوئے مٹر ،نمک،ہلدی ،قصوری میتھی ،زیرہ پاؤڈر ، سوکھا دھنیا،لال مرچ پاؤڈر اورآلو پسے ہوئے ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں اور اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال دیں ۔
۔اب ایک بریڈ سلائس لیں اوراس کو رول کر کے دبا لیں ۔
۔ اب اس پر تیار کیے ہوئے آلو اورمیدہ پیسٹ ڈال کر فولڈ کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے بریڈ سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔آپکا مزیدار بریڈ سموسہ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: ایک عدد