بریڈ گلاب جامن

اجزاء

۔بریڈسلائس 12 عدد
۔دودھ آدھا کپ
۔پانی حسبِ ضرورت
۔پستہ 10گرام
۔کا جو 10گرام
۔چینی ڈیڑھ کپ
۔سبز اِلائچی 6عدد
۔کھانے کاتیل حسبِ ضرورت

ترکیب
۔ ایک برتن میں بریڈڈال کر اچھی طرح باریک کر لیں اب اس میں دود ھ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔
۔ اب اس میں پستہ، کاجوبھر کر گول رسگُلے بنا لیں۔
۔ شیرہ بنانے کے لیے ایک برتن میں پانی لیں اس میں چینی اور سبز اِلائچی ڈال کر اچھی طرح پکا لیں ۔
۔ اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں تیار شدہ رسگلے ڈا ل کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۔ اب رسگلوں کو چار سے پانچ گھنٹے کے لیے شیرے میں رکھ دیں ۔
آپکے مزیداربریڈ گلاب جامن تیار ہیں ۔
پکانے کاوقت : 30 منٹ