بمبئی بریانی

اجزاء

  • چکن ۴۰۰ گرام
  • چاول کچی بناسپتی ۵۰۰ گرام
  • ٹماٹر ۲۰۰ گرام
  • دہی ۱۵۰ گرام
  • ہری مرچ چھ عدد
  • پودینہ چوپ آدھی گٹھی
  • ہرا دھنیا چوپ آدھی گٹھی
  • ادرک جولین ۲۰ گرام
  • نمک حسبِ ضرورت
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • بادیان چار پھول
  • تیز پتہ ایک عدد
  • جلوتری چار عدد
  • دار چینی چار عدد
  • کالی مرچ ۲۰ دانے
  • آلو بخارہ ۲۵ گرام
  • لیموں دو عدد
  • آئل آدھا کپ
  • پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
  • ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر دوکھانے کے چمچ
  • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

ترکیب

ایک برتن میں پانی لیں اس میں آئل ، نمک،بادیان کا پھول ،جلوتری ،تیز پات،کالی مرچ ،دار چینی اور بڑی اِلائچی ڈال کر اُبال لیں
اب گرم مصالحہ کو چھان لیں اور اس پانی میں چاول ڈال لیں اور ایک کنی چھوڑ کر کر اُبال لیں ۔
اب پکانے والے برتن میں ایک چوتھا ئی کپ آئل لیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ ، ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ ،چکن ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ ،ہلدی ایک چائے کا چمچ ،دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ،گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ،کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ،بادیان کا پھول، جلوتری، تیز پات،دار چینی، بڑی اِلائچی،آلو بخارہ ۲۵ گرام، ہری مرچ کٹی ہوئی چھ عدد، ٹماٹر ۲۰۰ گرام کٹے ہوئے ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔ اب اس میں دہی آدھا کپ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر گرم پانی آدھا کپ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں۔گارنش کے طور پر ادرک، لیموں، ٹماٹر، پودینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ ڈالیں۔آپکا چکن مصالحہ تیار ہے۔
اب پکانے والے برتن میں تیار کیا ہوا چکن مصالحہ کی ایک تہہ لگائیں پھر اُبلے ہوئے چاول کی ایک تہہ لگائیں پھر اس پھر گرم مصالحہ،ٹماٹر ،ادرک، پودینہ، ہری مرچ،ہرا دھنیا کی گارنش کریں۔
پھر چکن مصالحہ کی دوسری تہہ لگائیں پھر اُبلے ہوئے چاول کی تہہ لگائیں پھر گرم مصالحہ،ٹماٹر ،ادرک، پودینہ، ہری مرچ،ہرا دھنیا کی گارنش کریں۔
پیلا رنگ پانی میں ملا کر تھوڑا سا ڈالیں اور گرم پانی کا چھیٹا لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں۔آپکی مزے دار بمبئی بریانی تیار ہے۔