بو ہری فرائیڈچکن

اجزاء

  • چکن ایک کلو
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • لیموں کا رس چار چائے کے چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • کارن فلور تین کھانے کے چمچ
  • کوکونٹ پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی تین کھانے کے چمچ
  • ہری مرچ چوپ دو کھانے کے چمچ
  • زیرہ پاؤ ڈر ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • بریڈ کرم چار کھانے کے چمچ
  • انڈے تین عدد
  • آئل حسبِ ضرورت

ترکیب

حسبِ ضرورت پانی میں چکن ،نمک اورادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اُبال کر چھان لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔اب ایک برتن چکن، لیموں کا رس،نمک ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،لہسن ادرک کا پیسٹ ،میدہ،کارن فلور،کوکونٹ پاؤڈر ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،ہری مرچ چوپ کی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر،کالی مرچ،کُٹی ہوئی اور بریڈ کرم، انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور فریج میں آدھا گھنٹہ کے لیے رکھ دیں ۔آدھا گھنٹہ فریج میں رکھنے کے اایک پین میں آئل ڈال کرچکن کو انڈا لگا کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈئپ فرائی کر لیں ۔آپکی مزیدار بوہری فررائیڈ چکن ڈش تیار ہے۔