مرغ تِکہ پُلاؤ

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • چاول 600گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پیاز ایک عدد
  • ہری مر چ دو عدد
  • ثابت گرم مصالحہ 5گرام
  • چکن یخنی آدھا لیٹر
  • ٹماٹر چار عدد
  • دہی آدھا کپ
  • لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • مکھن ایک چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک برتن میں چکن لیں اوراس میں نمک ،لال مرچ پاؤڈر ،کُٹی ہوئی لال مرچ ،ہلدی ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ ،دہی اوردو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اورایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب گرل پرتھوڑا سا کھانے کا تیل لگائیں اور تیار کیا ہواچکن اس پرگِر ل کر لیں ۔ ایک دیگچی میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں ۔براؤن ہونے پر اس میں ٹماٹر ،دہی ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،گارنش (ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ )اورگِرل کیا ہوا چکن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بھونائی کر یں ۔اب اس میں چکن یخنی ڈال کر اُبال لیں اور اس میں چاول ڈال کر تھوڑا پانی رہ جانے تک پکائیں ۔اب اس پر ایلومنیم فوائل میں انگارہ اور مکھن رکھ کر بارہ سے پندرہ منٹ دم دیں ۔آپکا مزیدار مرغ تِکہ پُلاؤ تیار ہے ۔

  

اسپیشل مرغ بریانی

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • چاول 500گرام
  • کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ثابت زیرہ دو چائے کے چمچ
  • ہری مرچ چھ عدد
  • ثابت گرم مصالحہ پانچ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لا ل مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر 300گرام
  • دہی آدھا کپ
  • آلو بخارہ چھ عدد
  • گرم پانی آدھا لیٹر
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • پیلا رنگ ایک چو تھائی چائے کا چمچ
  • ادرک ،ہرا دھنیا ،ٹماٹر،ہری مرچ،لیموں گارنش

ترکیب
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ ،ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں نمک،لال مرچ پیسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ٹما ٹر، دہی اور الو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔چکن مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک دیگچی میں گرم پانی، کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ،ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک اور ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کو بطور گارنش ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں جب تھوڑا پانی رہ جانے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ، تیار کیا ہوا چکن ،پیلا رنگ، اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر دکھ دیں۔آپکی مزے دار اسپیشل مرغ بریانی تیار ہے۔