بہاری بوٹی

اجزاء

  • بیف بون لیس 500گرام
  • پپیتا دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دہی آدھا کپ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • فرائی کئے ہوئے پیاز ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • بیسن تین کھانے کے چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چا ئے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • سرسوں کا تیل چار کھا نے کے چمچ
  • کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک برتن میں بیف لیں اور پپیتا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دوسے تین گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب اس میں، نمک، دہی،لال مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس،براؤن کیا ہوا پیاز ،بیسن ،ثابت زیرہ ،ہلدی ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور سرسوں کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب تیا ر کیا ہوا بیف کو 170-200سینٹی گریڈ پر پچیس سے تیس منٹ کے لیے اوون بیک کر یں یا کوئلے پربار بی کیو کریں اور درمیان میں چیک کرتے رہیں پک جانے پرنکال لیں ۔آپکی مزیدار بِہاری بوٹی تیار ہے ۔