مٹن بُھنا

اجزاء

  • مٹن بونلس ۵۰۰ گرام
  • پیاز ایک عدد
  • ہری مرچ چار عدد
  • سفید زیرہ ثابت آدھا چائے کا چمچ
  • لہسن ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • لال مرچ ثابت چار عدد
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • چھوٹی اِلائچی چار عدد
  • دار چینی دو عدد
  • کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • سفید زیرہ پِسا ہوا دو چائے کے چمچ
  • دھنیا پِسا ہوا دو چائے کے چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  • دہی آدھا کپ
  • ٹماٹر چھلکا اُتار کر دو عدد

ترکیب

پین میں آئل ڈال کر ثابت لال مرچ،کالی مرچ ثابت،دار چینی اورچھوٹی اِلائچی ڈال کر ہلکا سا پکائیں۔اب پیاز اور سفید زیرہ ڈال کرلائٹ براؤن کر لیں۔ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکا کر تھوڑا سا لائٹ براؤن کر لیں اب مٹن کو آنچ ہلکی کر کے ڈال دیں اب نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،دھنیا پسا ہوا،کالی مرچ پسی ہوئی ،ہلدی،ثابت ہری مرچ،دہی اور ٹماٹر ڈال کر پچیس سے تیس مِنٹ تک دم دیں ہلکی آنچ پر اور درمیان میں چیک کرتے رہیں مٹن گل جانے پر اچھی طرح بھونائی کر لیں۔اب ادرک ،دھنیا اورہری مرچ ڈال کرپانچ سے سات مِنٹ تک بھونائی کریں۔آپکا مزیدار مٹن بُھنا تیار ہے۔
Download Now