نورَتن بھُجیا

اجزاء

  • آئل آدھا کپ
  • پیاز ایک عدد
  • ادرک(چوپ) ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن(چوپ) ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ چار عدد
  • ٹماٹر ۲۵۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • پیسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • گرم پانی ایک کپ
  • کوکونٹ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • آلو(اُبلے ہوئے) دو عدد
  • گاجر(اُبلی ہوئی) دو عدد
  • پھلیاں(اُبلی ہوئی) ۱۰۰ گرام
  • مٹر(اُبلے ہوئی) ۱۰۰ گرام
  • پھول گوبھی(اُبلی ہوئی) ۱۰۰ گرام
  • بند گو بھی ۱۰۰ گرام
  • سبز شملہ مرچ ایک عدد
  • لال شملہ مرچ ایک عدد

ترکیب

ایک پین میں آئل، پیاز ڈال کر پکائیں براؤن نہیں کرنا پھر ادرک،لہسن ہری مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں پھر ٹماٹر نمک،ہلدی،زیرہ پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر،پیسی ہوئی لال مرچ ،گرم پا نی ایک کپ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے پکا لیں۔پھر کو کو نٹ پاؤڈر ، آلو ،گاجر،پھلیاں، مٹر،پھول گوبھی،سبر شملہ مرچ، لال شملہ مرچ، بند گوبھی ڈال لیں۔ گارنیش کے لیے سوکھی میتھی، ادرک، ہری مرچ ڈال لیں۔آپکی مزے دار نو رتن بھُجیا تیار ہے۔